احسن ریاض فتیانہ، سابق ایم پی اے، اغوا— مقدمہ درج
احسن ریاض فتیانہ کا اغوا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کو اغوا کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی، پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول تبدیل
تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق 25 نامعلوم افراد نے ڈیفنس سی میں احسن ریاض فتیانہ کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں اغوا کرکے لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں پر، ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
مقدمہ اور قانونی کارروائی
ایف آئی آر کے مطابق احسن ریاض فتیانہ کے اغوا کا مقدمہ ان کی والدہ آشفہ ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں: ملالہ یوسف زئی
عدالتی نوٹس
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور سے احسن ریاض کے کیس میں رپورٹ طلب کررکھی ہے۔
اہم معلومات
احسن ریاض فتیانہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔








