جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 26 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر دما دم مست قلندر ہوگا: صدر پاکستان کسان اتحاد نے دھمکی دیدی

ملتان میں کسانوں کا بحران

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ زراعت اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور کاشتکار اپنی فصل کی پیداواری لاگت بھی نہیں مل رہی، جس کے باعث کسان احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں۔ جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 26 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر "دما دم مست قلندر" ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس

احتجاج کی وجوہات

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج شوق سے نہیں بلکہ مجبوری میں کرتے ہیں۔ حکومت کے کہنے پر 5 جنوری کا احتجاج 26 جنوری تک مؤخر کیا گیا۔ زراعت میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے، آلو اور کینو کے کاشتکار کو پیداواری لاگت بھی نہیں مل رہی۔ 120 کلو آلو کی بوری 8000 کے بجائے 1800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر بھارت نے کھلی جارحیت کا آغاز کر دیا، صدر ایوب خان نے قوم سے کہا بزدل دشمن پر کلمہ کا ورد کرتے ہوئے ٹوٹ پڑیں

حکومت سے مطالبات

جیو نیوز کے مطابق، پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ حکومت کاشتکار سے آلو خریدے اور ایکسپورٹ کرے۔ تمام فصلوں کی امدادی قیمت کاشت سے ایک سال پہلے مقرر کی جائے، گندم کا ریٹ 4000 روپے رکھا جائے اور زرعی صارفین کو 15 روپے یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے۔

نیٹ میٹرنگ کی بحالی

خالد محمود کھوکھر نے نیٹ میٹرنگ کی بندش کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ریسرچ پر کم از کم 2 فیصد بجٹ مختص کیا جائے۔ اگر جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 26 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر "دما دم مست قلندر" ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...