کراچی کے بڑے شاپنگ مال کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے بڑے شاپنگ مال کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ دو ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، بھاری جرمانہ ہوگا
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی
خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران ایک منی ٹرک وی بی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا، جس میں تقریباً دو ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج اور صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ وقت کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان
برآمد شدہ بارودی مواد
ٹرک میں 60 پلاسٹک ڈرمز میں بھرا ہوا بارود اور پانچ دھاتی گیس سلنڈر شامل تھے۔ اسی کمپاؤنڈ سے اضافی دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جن میں ایک، ایک من وزنی دیسی ساختہ بارود کے چھ تھیلے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر
شاہی منصوبہ کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد شہر کے ایک بڑے شاپنگ مال پر ممکنہ دہشت گرد حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
دوسرا بڑا حملہ ناکام
سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بی ایل اے کا کراچی پر یہ دوسرا بڑا حملہ ناکام بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک خود کش حملہ آور خاتون کو بھی بی ایل اے کے چُنگل سے آزاد کرایا گیا جسے ٹاسک دیکر کراچی بھیجا جارہا تھا۔








