پاکستان، چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ، سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بیجنگ کا دورہ
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی کارروائیاں: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
سٹریٹجک ڈائیلاگ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر درپیش اہم سیاسی و سلامتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سی پیک کے جاری اور آئندہ منصوبوں، پیشرفت اور باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ دو طرفہ تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور معاشی روابط بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ری پبلکن رکن کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھ دیا
کثیرالجہتی فورمز پر تعاون
کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ عوامی روابط، تعلیمی تبادلوں اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
75 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات
پاک، چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سال بھر تقریبات اور سرگرمیاں منانے پر اتفاق کیا گیا۔








