لکی مروت، سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بارود سے اُڑا دیا گیا، جانی نقصان
تازہ ترین خبر
لکی مروت (ویب ڈیسک) سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بارود سے اُڑا دیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے سیلاب زدگان کی مدد چھوڑ کر این اے 129 میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر کی ناکہ بندی کردی، حماد اظہر
دھماکے کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق لکی مروت میں بیگوخیل سڑک پر ناورخیل موڑ کے قریب لکی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا گاؤں بیگوخیل سے لکی سیمنٹ فیکٹری جانے والی گاڑی پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سمجھتا ہوں بابر اعظم کو مشکل وقت میں چانس دینا چاہیے تھا، فخرزمان کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس پر جواب
زخمیوں کی حالت
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں لکی سیمنٹ فیکٹری کا ایک ملازم جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں لکی سیمنٹ فیکٹری کے 4 ملازمین بھی شامل ہیں جب کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی
ایمرجنسی کا نفاذ
دھماکے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر لکی سٹی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر کفایت اللہ نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے پیش نظر سٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ریسکیو کی کارروائیاں
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں اکثریت عام پرائیویٹ افراد کی تھی۔ بس بیگوخیل سے لکی مروت اور پھر نجی سیمنٹ فیکٹری جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 لکی مروت کی امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔








