آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا
مستفیض الرحمان کا ردعمل
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے خارج کیے جانے پر بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار سانول عیسی خان خیلوی کا نیا گیت ‘ریئر’ ریلیز کردیا گیا
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تصدیق
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ باہمی مشاورت اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
مستفیض کے خیالات
بنگلا دیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مستفیض الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے تو اس پر کیا کرسکتے ہیں؟ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران دسمبر 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
تنقید کا نشانہ
اس موقع پر انتہا پسند ہندو تنظیموں اور بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے فرنچائز کے مالک شاہ رخ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ ایک بی جے پی رہنما نے انہیں غدار تک قرار دیا تھا۔








