پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کی طرف سے کبڈی میچ کھیلنے والے عبیداللّٰہ راجپوت کو طلب کر لیا
پاکستان کبڈی فیڈریشن کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے بھارتی ٹیم کی طرف سے کبڈی میچ کھیلنے والے عبیداللہ راجپوت کو 12 جنوری کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کا دورہ: مطالعاتی اور خیرسگالی
پابندی کا اعلان
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے عبیداللّٰہ راجپوت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی
تاریخی پس منظر
واضح رہے کہ عبیداللّٰہ راجپوت نے 16 دسمبر کو بحرین میں بھارتی ٹیم کی طرف سے میچ کھیلا تھا، انہوں نے میچ کے بعد بھارتی جھنڈا بھی اسٹیڈیم میں کندھوں پر لہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے پنجاب نے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
سخت قوانین
پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے بغیر این او سی کھیلنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
بحرین کبڈی فیڈریشن کی کارروائی
بحرین کبڈی فیڈریشن نے بھی پاکستان اور بھارت کے نام سے میچ کروانے والے دونوں کلبز پر پابندی عائد کی۔
بحرین کبڈی فیڈریشن نے انڈیا یونائیٹڈ کبڈی کلب اور پاکستان واریئرز کبڈی کلب پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی ہے۔








