آئی ایل ٹی 20 فائنل، نسیم شاہ اور کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
نسیم شاہ اور پولارڈ کے درمیان الفاظ کی جنگ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں 12 اور پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان
مقابلے کا لمحہ
یہ واقعہ اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا جب نسیم شاہ کی گیند کو پولارڈ نے ڈیفنس کیا اور گیند سیدھی بولر کی جانب لوٹ گئی۔ نسیم شاہ نے گیند اٹھا کر مسکراتے ہوئے پولارڈ کی طرف دیکھا، جس پر پولارڈ نے جارحانہ ردعمل دیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا
امپائرز کی مداخلت
دورانِ تنازع دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔ پولارڈ واضح طور پر غصے میں دکھائی دیے جبکہ نسیم شاہ بھی بھرپور جواب دیتے نظر آئے، امپائرز کے ساتھ ساتھ ڈیزرٹ وائپرز کے بیٹر جیسن رائے نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے کس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔۔۔؟ اسد عمر بول پڑے
نسیم شاہ کا بدلہ
تاہم نسیم شاہ نے بعد میں میدان میں ہی جواب دے دیا اور 16ویں اوور کی پہلی گیند پر پولارڈ کو آؤٹ کر کے بدلہ چکا دیا، پولارڈ 28 رنز ہی بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کال سنٹر میں کام کے دوران ساتھی سے محبت کی شادی کرنیوالی لڑکی تین ماہ بعد ہی مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ہاتھوں قتل
ڈیزرٹ وائپرز کی فتح
فائنل میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا۔ وائپرز کی فتح میں نسیم شاہ کی شاندار بولنگ اور کپتان سیم کرن کی ناقابلِ شکست نصف سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا۔
تاریخی فتح
واضح رہے کہ سیم کرن کی قیادت میں ڈیزرٹ وائپرز چار سیزنز میں تیسری بار فائنل تک پہنچے اور بالآخر پہلی مرتبہ آئی ایل ٹی 20 ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔








