اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، صحت سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں
آغا شیراز کی صحت کی حالت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مزاحیہ کرداروں سے شہرت پانے والے پاکستان کے معروف اداکار آغا شیراز دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کتاب سے دوبارہ رشتہ جوڑنے سے ہی قوم کا حال اور مستقبل بہتر ہوگا: چیئرمین پیمرا سلیم بیگ
بروقت طبی امداد
آغا شیراز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بروقت طبی امداد فراہم کیے جانے کے باعث اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم وہ مکمل صحتیاب نہیں ہوئے ہیں، دعاؤں کی درخواست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کردی
ڈاکٹروں کی ہدایت
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور خصوصی نگہداشت کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حملوں کے نتیجے میں ایران اور مختلف ممالک میں کتنا جانی نقصان ہوا۔۔؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اداکاری کا سفر
واضح رہے کہ آغا شیراز نے طویل عرصے تک معیاری ڈراموں اور سٹ کامز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ہفتے کو کراچی میں تیز ہواوں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
مشہور پروجیکٹس
وہ ’ڈگڈگی‘، ’جانے انجانے‘، ’منّا الیکٹریشن‘، ’تم اجنبی ہو‘ اور ’کچا سا خواب‘ جیسے مقبول پروجیکٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔
بلبلے کا کردار
اس کے علاوہ مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ کی متعدد اقساط میں بھی نظر آئے، جس میں ان کے مختلف کرداروں کو بے حد پسند کیا گیا۔








