فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں جعلسازی کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد پٹوار سرکل میں اراضی کے ریکارڈ میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تیزرفتار گاڑی روکے جانے پر ملزمان کی مزاحمت، ساتھی بلا لیے لیکن جب گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو کیا نکلا؟ حیران کن انکشاف

مقدمے کی تفصیلات

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج کیس میں سابق حلقہ پٹواری نجف حمید اور ریونیو افسر عبدالظہور کو ملزم نامزد کیا گیا۔ ملزمان پر ایک کنال قیمتی زمین بوگس انتقال کے ذریعے ہتھیانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات

قانونی دفعات اور ملزمان کی کارروائیاں

مقدمے میں دھوکہ دہی، جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق نجف حمید نے ایک اور پٹواری کے ساتھ مل کر ایک کنال پلاٹ کی ملکیت تبدیل کی۔ جعلی رجسٹری اور بوگس انتقالات کے ذریعے ملزمان نے ایک کنال کے بجائے صرف دس مرلے اراضی منتقل کی۔

تفتیش کا آغاز

زمین کی فرد ملکیت اور سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی 2009 اور 2010 میں کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...