لاہور سمیت پنجاب میں بادلوں کا راج، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں موسم کی حالیہ صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
موسمی تبدیلیاں
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں صبح سے بادلوں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کی سدرا نواز بھی شامل
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بادل بن برسے گزر جائیں گے جبکہ آئندہ دو سے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔
درجہ حرارت کی معلومات
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔








