لاہور میں موسمی تبدیلیوں کے باعث فضائی معیار عارضی طور پر متاثر، عوام کچرا جلانے سے اجتناب کریں : مریم اورنگزیب

فضائی معیار کی صورتحال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے فضائی معیار عارضی طور پر متاثر ہوا ہے، جہاں اے کیو آئی 192 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کو نہیں سوچتا، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں: محمد رضوان

حکومتی اقدامات

تفصیلات کے مطابق، حکومتی اقدامات کے تسلسل کے ساتھ سموگ کنٹرول کے نتائج واضح اور حوصلہ افزا ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صنعتی اخراج، اینٹوں کے بھٹوں، اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ای پی اے اور ضلعی انتظامیہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے سے فردو جوہری تنصیب کو شدید نقصان پہنچا: ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق

ماحولیاتی قوانین کی عملداری

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ صاف ہوا کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سموگ کے خاتمے کی مہم میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ حساس شہریوں سے درخواست ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ عوامی تعاون کے بغیر سموگ کنٹرول ممکن نہیں۔

عوام کی ذمہ داری

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے گاڑیوں کے کم استعمال اور کچرا جلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...