بیجنگ میں پاک، چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے پرخصوصی تصویری نمائش، وزیر خارجہ نے مشاہدہ کیا
نائب وزیرِ اعظم کا دورۂ چین
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورۂ چین کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ساتھ پاک، چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک خصوصی تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی کے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس
تصویری نمائش کا مقصد
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، نمائش کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے ارتقائی سفر کے اہم سنگِ میل کو اجاگر کرنا تھا۔ یہ نمائش سفارتی روابط، باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز جیسے موضوعات کی عکاسی کرتی ہے۔
دوستی اور تعاون کی عکاسی
دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط مضبوط دوستی، باہمی حمایت اور تعاون پر مبنی مشترکہ سفر کی عکاسی بھی اس نمائش کے اہم پہلو تھے۔








