سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نرخ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر بڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92 ڈالر کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 4 ہزار 424 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ،پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے: مریم نواز
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 9 ہزار 200 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 888 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمت میں تبدیلی
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 267 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 023 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 229 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 878 روپے کی سطح پر آگئی۔








