یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والا نوجوان ایک گھنٹے تک کیا کرتا رہا؟ ویڈیو بھی سامنے آ گئی
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کی قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والا نوجوان 1 گھنٹے تک کیا کرتا رہا؟ ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
داخلے کا واقعہ
تفصیلات کے مطابق، نامعلوم شخص سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات تقریباً 2 بجے گرلز ہاسٹل میں داخل ہوا، جسے بعد ازاں ہاسٹل کے واش روم میں دیکھا گیا۔
شخص کی شناخت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ویڈیو میں مذکور شخص خود کو راول ڈیم کا رہائشی قرار دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہاسٹل آیا ہے۔ واقعے کے بعد ہاسٹل میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
طالبات کے سوالات
طالبات نے سوال اٹھایا ہے کہ 1 گھنٹے کے دوران مذکورہ شخص ہاسٹل میں کیا سرگرمیاں انجام دیتا رہا، اس کا بھی جواب دیا جائے۔ طالبات کے مطابق وہ واش روم میں گانے گاتا بھی پایا گیا۔








