میرے خلاف سزا لکھی گئی ہے اس کیس میں نہیں کسی اور کیس میں دیدیں گے: علیمہ خان

علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سزا لکھی گئی ہے اس کیس میں نہیں کسی اور کیس میں دیدیں گے۔ ان کو آرڈر ہونا ہے کہ مجھے سزا ہونی ہے، عدلیہ آزاد ہوتی تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات: مظفرآباد کی مومنہ رانی نے ویمن وشو نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا

میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتے ۔کل اڈیالہ جیل عمران خان سے فیملی ملاقات ڈے ہے۔ کل ہم 1 بجے اڈیالہ جیل باہر پہنچیں گے۔ ہمیں کل بھی ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو روڈ پر ہم بہنیں بیٹھ کر انتظار کریں گی۔ بانی پی ٹی آئی نے 26نومبر کی کال 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دی تھی، اس ترمیم کے تحت 17نشستوں والی جماعت کو اقتدار میں بٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی: حافظ نعیم الرحمان

قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی

’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی کے لئے 26نومبر احتجاج کی کال دی تھی۔ 26ویں ترمیم کے ذریعے عوام کا حق حکمرانی ختم کر دیا گیا۔ 26ویں ترمیم کے بعد مرضی کے ججز لگا کر سزائیں دیں گئیں۔ 26نومبر کے مقدمہ میں مجھ پر الزام ہے کہ میں نے بانی کا پیغام عوام تک پہنچایا ہے۔ یہ ڈرے ہوئے لوگ ہیں، انھوں نے عوام کا ووٹ چوری کیا۔ آج آپ دیکھ لیں، عدلیہ اور قانون کا کیا حال ہے۔ میرے خلاف کیس لگنا کی نہیں چاہیے تھا۔ ٹی وی پر بیٹھ کر حکومت والے کہہ رہے ہیں کہ مجھے ایک ماہ میں سزا ملی ہے۔ جج صاحب حکومتی عہدے داروں کے خلاف توہین عدالت بھی نہیں لگا سکتے، ان کو کیسے پتہ ہے کہ مجھے سزا ہونی ہے؟ ان کو آرڈر ہونا ہے کہ مجھے سزا ہونی ہے، میرے خلاف سزا لکھی گئی ہے اس کیس میں نہیں کسی اور کیس میں دے دیں گے۔

آزادی کے لیے جدوجہد

انکا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آزاد ہوتی تو بانی جیل میں نہ ہوتے۔ ایک سال ہو گیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی کی اپیل نہیں لگ رہی۔ 8جنوری کو چھٹیاں ختم ہوں گی تو ہم ہائیکورٹ کے باہر بیٹھے ہوں گے۔ ہم آئین و قانون کا راستہ نہیں چھوڑیں گے۔ اڈیالہ کے باہر یہ ہم پر واٹر کینن چلاتے ہیں۔ انکا مقصد یہ ہے کہ ہم چپ کر جائیں، لیکن ہم تو کھڑے رہیں گے۔ بانی نے کہا ہے کہ جہدوجہد عبادت ہے۔ ہم عبادت سمجھ کر پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہ پنجاب حکومت مینڈیٹ چوری کر کے بیٹھی ہوئی ہے، یہ ڈری ہوئی حکومت ہے۔ میرے اوپر چارجز عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لگائے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...