غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کی درخواستِ ضمانت منظور
کراچی میں ملزم کی ضمانت منظور
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس، بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی ضمانت منظور
عدالت کی ہدایات
’’جنگ‘‘ کے مطابق دوران سماعت عدالت نے ملزم ارمغان کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عجمان میں “اخوت” کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ کا اہتمام
وکیل صفائی کا بیان
وکیل صفائی خرم عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2025 میں ملزم کے خلاف انکوائری مکمل کی گئی، ملزم کے خلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ ملزم کے خلاف نہ کوئی شکایت اور نہ ہی کوئی گواہ ہے۔
دیگر مقدمات کی صورتحال
واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف مصطفیٰ عامر قتل کیس، غیر قانونی اسلحہ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔








