14 شہداء پولیس کے لیے شہید پیکیج کی منظوری، وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں: وزیر قانون پنجاب
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں شہداء پولیس پیکیج کے بارے میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوار علی خان، ڈی آئی جی ویلفیئر ذیشان اصغر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء نے شرکت کی۔ اِجلاس میں 14 شہدائے پولیس کیلئے شہید پیکیجز کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے دورے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں
پیکیج کی منظوری
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر شہزاد انور، سب انسپکٹرز ہارون حیات، احمد رضاء، حبیب اللہ، ہیڈ کانسٹیبل افتخار سندھو، کانسٹیبل محبوب احمد اور کانسٹیبل اشفاق احمد کیلئے شہید پیکیج 2 کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح رحیم یار خان بستی شیخانی میں کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے 5 کانسٹیبلز کیلئے بھی پیکیج 2 کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر فرانس اور جرمنی بھی عاجز، اسرائیل کو خبردار کردیا
مزید پیکیج کی منظوری
اجلاس نے سب انسپکٹر حامد امیر، ڈرائیور غلام مرتضیٰ کیلئے شہید پیکج 3 کی منظوری دی گئی۔ وزیر قانون پنجاب نے منظور شدہ شہداء پیکیجز پر قواعد و ضوابط کے مطابق فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو تمام واجبات بروقت ادا کیے جائیں۔
شہداء کی اہمیت
رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور کسی بھی شہید کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔








