سائبر فراڈ کی روک تھام، پی ٹی اے نے ایک سال میں 51 لاکھ 22 ہزار سے زائد سمز بلاک کردیں

سائبر فراڈ کے خلاف پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سائبر فراڈ کے خلاف پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایک سال میں 51 لاکھ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز بلاک کردی گئیں۔ پی ٹی اے نے غیر قانونی سم فروخت کرنے والی 83 ویب سائٹس بھی بلاک کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے لیے عدالت کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت

بلاک کی گئی سمز کی تفصیلات

پی ٹی اے حکام کے مطابق 8 لاکھ 91 ہزار غیر فعال سمز بلاک یاری سائیکل کی گئیں، فوت شدہ افراد کے نام پر موجود 32 لاکھ سمز بلاک کی گئیں، منسوخ یا ضبط شدہ شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سمز بند کی گئیں، ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک کی گئیں، وطن واپس بھیجے گئے غیر ملکیوں کی ایک لاکھ 79 ہزار سمز بلاک کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری

چھاپے اور گرفتاریوں کا عمل

پی ٹی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ مل کر 24 شہروں میں ملکی و غیر ملکی غیر قانونی سمز کے خلاف 76 چھاپے مارے، جن میں 5 ہزار 300 مقامی سمز اور 8 ہزار غیر ملکی سمز ضبط کی گئیں، 99 بائیومیٹرک ڈیوائسز، 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ضبط کیے گئے۔ غیرقانونی مقامی سمز کے حوالے سے 44 چھاپوں میں 71 اور بین الاقوامی سمز کے حوالے سے 32 چھاپوں میں 46 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تصدیق اور نگرانی کے نئے قوانین

پی ٹی اے نے سم فروشوں کے لیے تھری فیکٹر تصدیق لازمی قرار دے دی جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائسز پر جیو فینسنگ اور لائیو فنگر ڈیٹیکشن نافذ کردی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...