وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی چھوٹے کاروبار کے لئے قرضوں کی فراہمی کی ہدایت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں چھوٹے کاروبار کی حمایت کے لئے قرضوں کی فراہمی کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نصراللہ ملک کے اعزاز میں دبئی میں عشائیہ، تقریب میں ٹی وی اینکر کی بے باک صحافت اور صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی
اجلاس کا انعقاد
ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے سمیڈا (SMEDA) کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کاروبار کے فروغ کے لئے آئندہ 3 سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: طارق جہانگیری کی درخواست پر سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی
وزیراعظم کی تعریف
وزیراعظم نے قابل عمل اور مؤثر پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا بحیرہ کیریبین میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ
قرضوں کی فراہمی کے اقدامات
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بینکوں اور دیگر مالی اداروں کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے اقدامات کو تیز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست کی وجہ سے بیرسٹر گوہر اور ذاتی معالج معائنے کے دوران نہ آسکے اور ہماری معلومات کے مطابق علیمہ خان کی وجہ سے ایسا ہوا ،طارق فضل چودھری
ایس ایم ایز کو درپیش مسائل
اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے لائحہ عمل، ایس ایم ایز کو ملکی برآمدات میں شامل کرنے کے لئے حکمت عملی اور بزنس پلان میں شامل دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ روم میں روسی تیل بردار جہاز پر فرانسیسی کارروائی، تحقیقات شروع
عالمی مارکیٹ میں مسابقت
اجلاس کو پاکستان کے ایس ایم ایز سیکٹر کو عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ جاری تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے جاری اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا آج 76واں یوم شہادت
تربیتی پروگرامز
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ایس ایم ایز کی استعداد بڑھانے کے لیے حال ہی میں 6 شہروں میں متعدد ورکشاپس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو عالمی سطح پر مسابقت کے لئے تیار کرنے کے لیے متعدد تربیتی پروگرامز پر بھی کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ایڈیٹر تھا !
خواتین کی شمولیت
اجلاس میں خواتین کو ایس ایم ای سیکٹر میں شرکت اور بھرپور کردار ادا کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
شرکاء کی فہرست
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، سمیڈا کے نو منتخب بورڈ ارکان اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔








