بھارتی وفد نے خالدہ ضیا کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے، ایاز صادق کا انکشاف

ایاز صادق کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے انہیں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وزیراعظم سے ملاقات

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دورہ بنگلہ دیش اور بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات سے متعلق بریف کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان کے وفود کو ایک بس میں جنازہ گاہ لایا گیا۔ بھارتی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر اگلی نشست پر پہلے ہی بیٹھے تھے۔ بھارتی وفد نے بس کے شیشوں پر لگے پردے آگے کر رکھے تھے، تا کہ لوگوں سے بچ سکیں جب کہ وہ پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ پچھلی نشست پر بیٹھ گئے اور پردے سائیڈ پر کر کے بنگلہ دیشی عوام کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سپرسکسز کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

بھارتی وفد کی منصوبہ بندی

انہوں نے بتایا کہ بھارتی وفد پوری تیاری اور منصوبہ بندی کے تحت وہاں آیا تھا۔ جیسے ہی بس جنازہ گاہ پہنچی، تو بھارتی ہائی کمشنر بس کے دروازے پر کھڑے ہو گئے، اور جب میں نیچے اترنے لگا تو بولے کہ آپ مت جائیں نیچے رش ہے اور آپ کو خطرہ ہے۔ میں نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ دروازہ کھولیں، میں تو آیا ہی جنازے میں شرکت کے لیے ہوں۔ جب انہوں نے دروازہ نہیں کھولا تو میں نے غصہ میں زور سے کہا کہ دروازہ کھولو اور دروازہ کھلنے کے بعد میں نیپال اور مالدیپ کے وفود کو ساتھ لے کر نیچے اترا۔

گزارشات کے باوجود شرکت

ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر بس میں ہی بیٹھے رہے، کیونکہ انہیں جنازہ پڑھنا نہیں تھا۔ ان کی پوری کوشش تھی کہ میں بھی جنازہ نہ پڑھ سکوں اور یہ ایشو بنا سکیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...