بزور طاقت دنیا کی کسی آزاد ریاست کو ڈکٹیشن نہیں دی جا سکتی: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ
وینزویلا کے مسئلے پر محمد ناصر اقبال خان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ وینزویلا کا پیٹرول ہتھیانے کیلئے حملہ دنیا کو کشت و خون کی آگ میں جھونک سکتا ہے۔ بزور طاقت دنیا کی کسی مہذب، خودمختار اور آزاد ریاست کو ڈکٹیشن نہیں دی جا سکتی۔ وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو فوری رہا اور انہیں اقتدار واپس کیاجائے۔ جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے امریکہ کے خلاف نفرت میں شدت آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ہر سال 5 لاکھ مرد نس بندی کیوں کرواتے ہیں؟
عالمی امن کا معاملہ
اپنے ایک بیان میں محمد ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ وینزویلا کے خلاف کارروائی نے عالمی امن داؤ پر لگا دیا۔ ایک بوگس چارج شیٹ کی بنیاد پر شب خون مارا گیا۔ اس طرح ملکوں کو دھمکانا قابل مذمت ہے۔ اگر عراق، لیبیا اور افغانستان کے خلاف مہم جوئی سے روکا گیا ہوتا تو آج وینزویلا میں صف ماتم نہ بچھی ہوتی۔
طاقت کے اصول کا انکار
انہوں نے کہا کہ طاقت کا اصول ہرگز قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ فوری مداخلت کرے۔








