86 فیصد پاکستانی 2026 سے پر امید، اپسوس کے تازہ سروے کے نتائج آگئے
پاکستانی عوام کی توقعات: 2026 تک کی امید افزائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ ریسرچ کمپنی اِپسوس (Ipsos) کے تازہ سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی واضح اکثریت سال 2026 کے حوالے سے پُرامید ہے، تاہم سیاسی، سماجی اور ڈیجیٹل رویّوں میں نمایاں تبدیلیوں کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔
امید کی علامات
سروے میں 86 فیصد پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 2026 کے بارے میں امید کا اظہار کیا، جبکہ 63 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ ملک میں سیاسی تسلسل برقرار رہے گا۔
دیجٹل رویّے کی تبدیلی
اعداد و شمار کے مطابق 84 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ بالمشافہ ملاقاتوں کے مقابلے میں آن لائن سماجی روابط کو ترجیح دیں گے، تاہم اس کے برعکس 49 فیصد افراد نے سوشل میڈیا کے استعمال میں کمی لانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
خواتین کی قیادت میں اضافہ
سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں کو توقع ہے کہ 2026 میں خواتین کی قیادت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، جو بدلتے ہوئے سماجی رویّوں کی عکاسی کرتا ہے۔
نئے اہداف اور قراردادیں
مزید یہ کہ 75 فیصد پاکستانیوں نے سال 2026 کے لیے نئے اہداف اور قراردادیں ترتیب دی ہیں، جبکہ سال 2025 میں یہ شرح 50 فیصد رہی تھی۔ ترجیحات میں کیریئر سے متعلق اہداف (43 فیصد) اور مالی مقاصد (34 فیصد) سرفہرست رہے۔
کرکٹ ٹیم کی بہتری کی توقع
کھیلوں کے حوالے سے 59 فیصد افراد کو امید ہے کہ 2026 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
سابق وزیراعظم کی صورتحال
دوسری جانب سروے میں شامل 58 فیصد افراد کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سال 2026 میں بھی جیل میں ہوں گے۔








