امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ
حملہ اوہائیو میں امریکی نائب صدر کے گھر پر
اوہائیو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز ایجنڈا ، 298 پوزیشنز پر تقرر و تبادلے
واقعے کی تفصیلات
امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس اور ان کے اہلخانہ واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معذور بچوں کے لیے برسوں پہلے بنائے گئے ادارے کا نام، اپنی تصویر لگانے کے لیے ذہنی طور پر کتنا پست ہونا پڑتا ہے؟
تحقیقات کا آغاز
''جیو نیوز'' کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی میڈیا نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا اور اس نے ایک کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں بھارتی کاروباری شخص کو اسی کی بیوی نے اغوا ءکرادیا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
مزید نقصانات
گھر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ملزم نے سیکریٹ سروس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
سیکیورٹی انتظامات
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائب صدر کی حیثیت سے جے ڈی وینس کو 24 گھنٹے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی حاصل ہے، تاہم ان کی نجی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کا لیول ان کے سفری شیڈول کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے۔








