جنوری کے آخر تک جدہ قونصلیٹ نئی عمارت میں شفٹ ہو جائے گا، سید مصطفٰی ربانی
نئے قونصل جنرل کی تعیناتی
جدہ (محمد اکرم اسد) قونصلیٹ جنرل جدہ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل سید مصطفٰی ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان قونصلیٹ جنرل کی نئی تعمیر ہونے والی پُر شُکوہ عمارت پاکستان کے شایان شان ہے۔ جنوری کے آخر تک قونصلیٹ وہاں شفٹ ہو جائے گا جس کا کمیونٹی کو عرصہ دراز سے انتظار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی 12سال بعد نکال لی گئی
نئی سہولیات کی دستیابی
انہوں نے کہا کہ نئی عمارت میں جدید تقاضوں کے مطابق تمام سہولیات میسّر ہوں گی۔ میری کوشش ہو گی کہ اپنے قیام کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کر سکوں، جہاں ان کے لیے بے شمار فوائد والے پراجیکٹس موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں تنزلی کا شکار ہو کر 158 ویں نمبر پر چلا گیا، حامد میر کا انکشاف
پاکستانی افرادی قوت کے مسائل
قونصل جنرل نے کہا کہ ہمیں پاکستانی افرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ لانے کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے یہاں موجود اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جاننے اور انہیں حل کرنے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی پنشن 23 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، وزارت قانون
قوانین کی آگاہی
انہوں نے مزید کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب کے قوانین سے ہر ممکن آگاہی دی جائے تاکہ وہ اپنی حقوق سے باخبر ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1977ء میں جنرل محمد ضیاء الحق بھٹو کی حکومت ختم کرنے کے بعد چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور صدر بن گئے، عطیہ عنایت اللہ کو مرکزی کیبنٹ میں شامل کر لیا
پاکستان جرنلسٹس فورم کے ساتھ ملاقات
یہ خیالات انہوں نے قونصلیٹ میں پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے قدیم فورم “پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف)” کے صحافیوں سے تعارفی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے فائٹر جیٹ انجن ’کاویری‘ کیلئے چندہ مہم شروع کردی
نئی عمارت کی اہمیت
قونصلیٹ کی نئی عمارت میں منتقلی کی وجہ سے دو چھٹیوں سمیت پانچ روز تک پاسپورٹ اور نادرا کی خدمات بند رہیں گی، جبکہ صرف سفری دستاویزات اور اموات کے سرٹیفیکٹس کی خدمات حسب معمول فراہم ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے مذاکرات کا اختیار کسی کو نہیں دیا، سوائے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے، سلمان اکرم راجا
کمیونٹی کے مسائل کا حل
جرنلسٹس فورم کے اراکین نے پاکستانی مصنوعات کے سعودی مارکیٹ میں فروغ کے لئے قونصلیٹ کو مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ قونصل جنرل نے یقین دلایا کہ اب کوشش ہوگی کہ پاکستانی آم اور کینو کی نمائش پاکستان میں ان کے سیزن سے پہلے منعقد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا باورچی مزارعہ کا ان پڑھ بیٹا تھا، ڈانٹ سے تنگ آکر ایک دن پوچھا، صاحب جی، یہ IDIOT کیا ہوتا ہے؟ میں نے شرارتاً کہا، بہت خوب، شاباش.
اجتماعی مسائل پر بات چیت
دوگھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں کمیونٹی کے مسائل، قونصلیٹ کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگراموں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ قونصل جنرل نے کہا کہ قونصلیٹ کی نئی عمارت میں صحافیوں سے ملاقات کے لئے ایک الگ جگہ رکھی گئی ہے۔
شکریہ و تعاون
جرنلسٹس فورم کے اراکین نے قونصل جنرل سید مصفی ربانی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی مثبت ملاقاتیں جاری رہیں گی۔








