عوامی خدمت کرنا مسلم لیگ ن کا شیوہ ہے، ملک منظور حسین

عوامی خدمت کا عزم

جدہ (محمد اکرم اسد) مسلم لیگ ن کا شیوہ عوامی خدمت کرنا ہے، مضبوط پاک فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ پنجاب میں اس وقت ہر شعبے میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ یہ خیالات مہمان خصوصی رانا منان خان، چئیر پرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس بڑائے جیل خانہ جات پنجاب، ملک منظور حسین اعوان فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام، جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب اور دیگر مقررین نے مہمان خصوصی کے اعزاز میں مقامی بزنسمین چوہدری منیر احمد گجر کی طرف سے اسپنزر ہال میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک عشائیے کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پنجاب کی ترقی

مہمان خصوصی رانا منان نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت اس وقت پنجاب کے ہر شعبے کو ترقی دے رہی ہے، اس کی گواہی پنجاب کا ہر باسی دے گا۔ پنجاب کی حکومت کی "ستھرا پنجاب" کی کارکردگی اس وقت دنیا میں معروف ہے۔ یو کے کے شہر نے پنجاب حکومت کی "ستھرا پنجاب" کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت سے مدد طلب کی ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

مخالفین کی سیاست

ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا شیوہ عوامی خدمت کرنا ہے۔ اسے جب جب موقع ملا اس نے ملک کی ترقی کے ایجنڈے پر کام کیا ہے۔ ملک کے بنیادی ڈھانچے کی طرف توجہ دی ہے، جبکہ مخالفین نے ملک میں نفرت، کینہ، بغض اور مار دھاڑ کی ترویج کی ہے۔ اب ان شاء اللہ کارکردگی کی بات ہوگی۔ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، مضبوط پاک فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ فوج کی کارکردگی نے ملک کی عزت، وقار اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...