پاکستان نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کو یو این چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیدیا، کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتکاری پر زور
پاکستان کی وینزویلا میں امریکی کارروائی پر تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: جعلی ڈگری پر امریکا جانے والی خاتون کو 6 سال قید کی سزا
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مندوب کا خطاب
وینزویلا کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قائم مقام مندوب عثمان جدون نے کہا کہ کیریبین خطے میں عدم استحکام علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کے لیے نیک شگون نہیں کیونکہ دنیا پہلے ہی کئی بحرانوں سے دوچار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران کی ملاقات
اقوام متحدہ کے چارٹر کی اہمیت
پاکستانی قائم مقام مندوب نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کی سرحدی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کا استعمال یا دھمکی سے گریز کرنا لازم ہے۔ یو این منشور دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا پابند بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی، سختیاں کس کے کہنے پر مزید بڑھا دی گئی ہیں؟ بیرسٹر سیف نے نام بتا دیا
یکطرفہ فوجی کارروائی کی مخالفت
پاکستانی قائم مقام مندوب عثمان جدون نے یکطرفہ فوجی کارروائی کو یو این چارٹر اور ریاستی خود مختار استثنا کے نظریے کی خلافورزی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے: آیت اللہ خامنہ ای
عالمی قانونی ڈھانچے پر اثرات
انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی قانونی ڈھانچے کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں، اور یہ بے قابو نتائج کا سبب بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مکالمے اور سفارت کاری کی ضرورت
پاکستانی قائم مقام مندوب نے نازک مرحلے میں مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا اور فریقین پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی میں کمی کرنے اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر زور دیا۔








