حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ
اسلام آباد میں بجلی صارفین کے لیے ریلیف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہباز شریف حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف کی شرط پر کیپٹو پاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟
کیپٹو پاور لیوی کا نیا منصوبہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی کی رقم سے ماہانہ بنیادوں پر بجلی کا ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
حکومتی ذرائع کی پیش گوئی
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو کیپٹو پاور لیوی کی شرح بڑھنے پر بجلی میں زیادہ ریلیف دینے کی توقع ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی کا ریلیف بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی کا انوکھا مشغلہ، اپنے شکار کئے گئے مچھروں کا بائیو ڈیٹا جمع کرنے لگی
ریلیف کا طریقہ کار
حکومتی ذرائع کے مطابق ماہانہ جمع ہونے والی لیوی کا فائدہ 2 ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان ہے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنے کا قانون لاگو کیا ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس پر فوری طورپر 5 فیصد لیوی کا نفاذ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد زیادتی کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
لیوی کی شرح میں تبدیلی
دوسرے مرحلے میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کی شرح 10 فیصد اور فروری 2026 میں 15 جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی 20 فیصد ہو جائے گی۔ لیوی کی رقم پاور سیکٹر کے تمام کیٹیگری کے بجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنے پر استعمال کی جائے گی۔
عدم ادائیگی پر کارروائی
لیوی کی عدم ادائیگی پر کیپٹو پاور پلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی اور مستقل ڈیفالٹ پر متعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی منقطع کردی جائے گی۔ ہر کیپٹو پاور پلانٹ گیس یا ایل این جی کے استعمال پر وفاقی حکومت کو لیوی ادا کرنے کا پابند ہوگا۔








