اسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم، ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالے
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد نے جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ کر مقامی درختوں کی شجر کاری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلادیش میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق
پولن الرجی کے خلاف اقدام
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سی ڈی اے کی طرف سے جاری کئے گئے ٹینڈر میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد میں پولن الرجی کا باعث بننے والے جنگلی شہتوت کے درختوں کو کاٹ کر ان کی جگہ ماحول دوست مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی
ٹھیکیدار کی کارکردگی
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق جس ٹھیکیدار کو جنگلی شہتوت کے درخت کاٹنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، اس نے 3 سے 4 ایکڑ پر جنگلی شہتوت کے ساتھ وہاں لگے تمام درخت کاٹ دیئے۔
کٹائی کی تفصیلات
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تقریباً چار ایکڑ کا ٹکڑا ہر درخت سے خالی کر دیا گیا، ٹھیکیدار نے یہ کٹائی بغیر مارکنگ اور شناخت کے کی ہے۔








