ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری، منفرد اعزاز حاصل کر لیا
ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری سکور کرکے تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک
اسکور کا تجزیہ
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انہوں نے 105 گیندوں پر سنچری سکور کی، وہ 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز میں انہوں نے ایک چھکا اور 24 چوکے بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو سیلاب کی وارننگ دینے کے لیے 37 سال سے استعمال کیا جانے والا الارم
اعزازات کی فہرست
انہوں نے شاندار سنچری سکور کرکے اپنا نام آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کروا لیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بارہویں سنچری تھی۔ اس کے علاوہ اس سیریز میں یہ ان کی تیسری سنچری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے تو آئیں، ان کو بھی ساتھ بٹھا لیں، طارق فضل چوہدری نے پیشکش کردی۔
منفرد کاوش
یہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ان کی پہلی سنچری تھی۔ اس اننگز کے بعد انہوں نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے، وہ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں ٹیسٹ سینچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں۔
پیشرو کھلاڑے
ان سے قبل اس فہرست میں سٹیو وا، جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔








