انسانیت کی روشن مثال اعتزاز حسن کا آج 12 واں یوم شہادت
شہادت کا دن
ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن) بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی روشن مثال اعتزاز حسن کا آج 12 یوم شہادت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کا کیس، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم
شہادت کی داستان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 15 سال کی عمر میں دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والا اعتزاز حسن 6 جنوری 2014ء کی صبح خودکش بمبار سے لپٹ گیا اور ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی پر خود کش حملے کو ناکام بنا کر وہاں زیر تعلیم 2 ہزار طلبہ کی جان بچائی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر جو ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گیا
عظیم قربانی
اعتزاز حسن کی اس عظیم قربانی کی وجہ سے سیکڑوں ماؤں کی گود اجڑنے سے بچ گئی تھی، اس قربانی پر اعتزاز حسن کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
خاندان کی مشکلات
دوسری جانب مسلسل دھمکیوں کے باعث اعتزاز حسن کا خاندان کام کاج کرنے سے قاصر ہے، حکومت کے وعدے بھی وعدوں تک محدود رہ گئے کوئی مالی تعاون نہیں کیا گیا۔
یادیں اور یادگار
اعتزاز حسن کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہر سال برسی کے وقت ان کو یاد کیا جاتا ہے باقی پورا سال کوئی پوچھتا تک نہیں، اعتزاز حسن کے اساتذہ اور دوست آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں اور ان کی بہادری پر فخر کرتے ہیں۔








