صوابی میں کارروائی کے دوران لاکھوں کلو تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد
صوابی میں تمباکو کا بڑا ذخیرہ برآمد
صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکس آفس پشاور نے ضلع صوابی کے علاقے انبار میں کارروائی کے دوران لاکھوں کلو تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین، کویت اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5.3 فیصد اضافہ
کارروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جی ایل ٹی یونٹ مکمل طور پر فعال حالت میں پایا گیا، جہاں سے لاکھوں کلوگرام تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد کر کے اسے قبضے میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور والدہ سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد، عدالت میں چارج شیٹ پیش
برآمد شدہ تمباکو کی مقدار
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ تمباکو میں 5 لاکھ 14 ہزار 596 کلو ہینڈ اسٹیمڈ لیمینا، 35 ہزار 280 کلو تمباکو اسٹیم اور 74 ہزار 800 کلو گرین لیف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کیس، اقرارالحسن کے پرانے پیغامات و اعلانات پھر شیئر ہونے لگے
کارروائی کی بنیاد
ذرائع کے مطابق برآمد شدہ تمباکو ایک نجی ٹوبیکو کمپنی کے نام پر موجود تھا اور یونٹ کے مالک کی شناخت ربنواز کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع
قانونی کارروائیاں
حکام کا کہنا تھا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر گودام اور تمام مشینری کو سیل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ غیر قانونی تمباکو مینوفیکچرنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
تحقیقات کا آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی خصوصی عدالت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کے تحت عمل میں لائی گئی، اس کیس میں مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔








