وزیراعظم شہبازشریف 18 جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے
ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں سالانہ اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں سالانہ اجلاس رواں ماہ سوئٹزرلینڈ میں ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکہ
اجلاس کی تاریخیں اور وزیراعظم کا دورہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس 19 سے 23 جنوری تک ہوگا، جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف 18 جنوری کو چار روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔
اہم ملاقاتیں متوقع
وزیر اعظم کی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔








