حکومت کی یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست
حکومت کا قرض کی رول اوور کے لیے درخواست دینا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی میچورٹی سے قبل رول اوور کیلئے باضابطہ درخواست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے فرانس سے اہم جنگی ہتھیار خرید لیا
وزیراعظم کی خط لکھنے کی کاروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خط کے ذریعے یو اے ای قیادت سے 3 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے، 2 ارب ڈالر کی میچورٹی رواں ماہ جبکہ 1 ارب ڈالر کی میچورٹی جولائی میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلفی کا جنون، 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر اور ایک چلتی ٹرین سے گرکر جاں بحق
قرض کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق یو اے ای سے حاصل کردہ 3 ارب ڈالر 2021 میں سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کرائے گئے تھے، 1 ارب ڈالر کا قرض جنوری کے دوسرے ہفتے جبکہ ایک ارب ڈالر کی ایک اور قسط جنوری کے تیسرے ہفتے میں میچور ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: روسی فوج یوکرین کے ایسے علاقے میں داخل کہ پوری جنگ کا نقشہ تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا
قرض کی رول اوور کی درخواست کی اہمیت
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی تینوں اقساط کو میچورٹی سے قبل رول اوور کرنے کی درخواست دی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ تینوں اقساط بروقت رول اوور ہو جائیں گی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دورانیے تک یو اے ای سے رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، رواں مالی سال یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرض رول اوور کئے جائیں گے。








