امریکہ میں شہری نے بھائی کی بدولت 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
امریکا میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک شخص نے بھائی کی بدولت 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو: احسن اقبال
سپر ریفل لاٹری میں شمولیت
یہ واقعہ ریاست مشیگن کی اوک لینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ پیش آیا، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی نے انہیں سپر ریفل لاٹری سے متعارف کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات
خوش قسمت ٹکٹ
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بھائی نے انہیں سپر ریفل گیم کے بارے میں بتایا، جس کے بعد انہوں نے اپنے بھائی سے ٹکٹ خرید کر لانے کو کہا جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔
انعام کا اعلان
جب انہوں نے اپنے ریفل ٹکٹ میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام دیکھا تو یہ ان کے لیے یقین کرنا مشکل تھا۔ انہوں نے تصدیق کرنے کے لیے بار بار ٹکٹ چیک کیا اور انہیں ایسا محسوس ہوا کہ جیسے ان کے سینے سے بوجھ کم ہو گیا۔








