نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش ،بھائیوں کا بیان ریکارڈ
پولیس کی تفتیش جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش کے معاملے پر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارہ کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا
طالبہ کی یونیورسٹی آمد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ صبح 7 بج کر 58 منٹ پر یونیورسٹی آئی مگر کلاس میں نہیں گئی، لڑکی کودنے سے قبل 27 منٹ فون پر بات کرتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے: سہیل شوکت بٹ
چھلانگ کا واقعہ
پولیس تفتیش کے مطابق 8 بج کر 30 منٹ پر لڑکی نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی، مزید تفتیش کیلئے طالبہ کا موبائل ریکارڈ نکلوایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا ایکشن، عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھیک مانگنے والے 16 افراد گرفتار
تعلیمی نتائج اور خدشات
پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ہونے والے ٹیسٹ میں طالبہ نے 35 میں سے 18 نمبر لئے، طالبہ نے نمبروں سے غیر مطمئن ہوکر والد اور بھائیوں کو بتایا، کم نمبر آنے کے باعث طالبہ مزید پڑھنا نہیں چاہتی تھی۔
بیانات کا ریکارڈ
پولیس حکام لڑکی کے دونوں بھائیوں کے بیان بھی ریکارڈ کرلئے گئے۔








