اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کا شنگھائی کا دورہ
شنگھائی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی کی ترقی ہر شہر کے لئے قابل تقلید ہے، اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صحیفہ جبار نے بیرون ملک پاکستانیوں کو منافق قرار دے دیا
اربن پلاننگ ہیڈ کوارٹر کا دورہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے شنگھائی کے اربن پلاننگ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں شنگھائی اربن پلاننگ کی ہیڈ میڈم چن نے ان کا استقبال کیا اور شنگھائی شہر کی ماسٹر پلاننگ ڈویلپمنٹ اور سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فونز میں بھارتی حکومت کی سائبر سیکیورٹی ایپلی کیشن شامل کرنے سے انکار دیا
شہری سہولیات کا معائنہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کو شنگھائی میں شہری سہولیات اور ترقی کے تیز رفتار نظام کے بارے میں بریف کیا گیا۔ اس دوران وڈیوز اور ماڈلز کے ذریعے شنگھائی کے ترقی کے سفر اور ماسٹر پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا
جدید سہولیات کا جائزہ
محسن نقوی نے شنگھائی کے جدید سہولتوں سے آراستہ سٹیڈیم کا ماڈل بھی دیکھا اور شنگھائی اربن پلاننگ کے تحت معلومات کو جدید طرز پر یکجا کرنے کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین کی فضائی حدود بند
اسلام آباد کی ترقی کے لئے اقدامات
انہوں نے شنگھائی اربن پلاننگ کے تحت شہر کے نظام کو مربوط اور فول پروف بنانے کے اقدام کو بھی سراہا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی شہر تیز ترین ترقی میں اپنی مثال آپ ہے، شنگھائی کی ترقی ہر شہر کے لئے قابل تقلید ہے، ہم اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں، اور اس کی تیز رفتار ترقی سے استفادہ کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجے جانے کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
وزیٹرز بک میں تاثرات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں تاثرات بھی درج کئے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے شہر شنگھائی میں شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا، جہاں چیف آف کمانڈنگ سینٹر سپیشل پولیس فورس بیورو نے ان کا خیر مقدم کیا۔
پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ
وزیر داخلہ نے سپیشل فورس کی پیشہ وارانہ مہارت، تربیت اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ دیکھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی سپیشل پولیس فورس اور اسلام آباد پولیس فورس کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا، شنگھائی سپیشل پولیس فورس کی تربیت کا اعلیٰ معیار قابل تحسین ہے۔








