ملک سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی کوشش کریں: شیخ رشید
شیخ رشید کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی، سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے: فیصل واوڈا
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پیرا والے اور دوسرے لوگ ان کا سارا سامان الٹا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی:عاطف خان
ریڑھی والوں کی معیشت
انہوں نے کہا کہ ریڑھی والوں کا سامان توڑ دیتے ہیں، یہ ان کی گھر کی روزی روٹی ہے، میں اپیل ہی کر سکتا ہوں کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں پر رحم کیا جائے۔
حکومت سے درخواست
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گاڑی والوں کو صرف سہولت نہ دے، ریڑھی والوں کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔








