دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار
واقعہ کی تفصیلات
راہوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - دعوت ولیمہ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی تصویر لہرا کر نعرے لگانے پر دو پارٹی عہدیداروں سمیت 7پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
دعوت ولیمہ اور شرکت کرنے والے
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی راہوالی کے رہنما چاچا زاہد ملک کے بھائی ملک حسن کی مقامی مارکی میں دعوت ولیمہ منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور علاقہ کے تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ ایم پی اے اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: کمسن بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار
گرفتاری کا واقعہ
تقریب کے دوران کسی کارکن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قد آور تصویر کی نمائش کی، جس کے بعد موجود کارکنوں کے جذبات قابو میں نہ رہے اور انہوں نے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ تقریب ختم ہونے کے بعد کینٹ پولیس نے کارروائی شروع کی اور رات گئے تک 2 پارٹی عہدیداروں سمیت 7 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے افراد
گرفتار ملزمان میں سینئر نائب تحصیل صدر طارق محمود وڑائچ، جنرل سیکرٹری کینٹ مرزا عمران بیگ، دولہا کے بھائی چاچا زاہد ملک، افتخار احمد ڈانجہ، کریم حسن بھنڈر، ایاز مہر اور ذیشان اقبال شامل ہیں۔








