سونا ۳۲۰۰ روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ۴ لاکھ ۶۷ ہزار ۹۶۲ روپے ہو گئی
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم اوزی ڈیولپرز نے 185 کروڑ روپے میں خرید لی
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 3200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے فی تولہ قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 2743 روپے اضافے سے 4 لاکھ ایک ہزار 201 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر بڑھ کر 4456 ڈالر کا ہوگیا۔








