معدے کے امراض کے لیے استعمال ہونے والا مشہور سیرپ جعلی نکلا، استعمال پر پابندی عائد
جعلی ادویات کے خلاف کارروائیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں جعلی ادویات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تین ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھائیں، فیصل واوڈا کا اے پی سی بلانے کا مطالبہ
ڈریپ کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈریپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کراچی کی سینٹرل ڈرگ لیبارٹری اور پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ہونے والی جانچ کے بعد کیا گیا، جہاں ان ادویات کو غیر معیاری اور جعلی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
متاثرہ ادویات کی تفصیلات
ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیسٹنگ کے بعد ریپڈ الرٹس جاری کیے گئے، جن میں تسکین درد گولیاں(بیچ نمبر091) اور پین نل گولیاں(بیچ نمبر01) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار، 2 فرار
غیر قانونی طور پر تیار کردہ ادویات
اتھارٹی نے بتایا کہ یہ ادویات کراچی میں واقع لیو ہیلتھ کیئر لیب اور حکیم پرانا دواخانہ کے نام سے غیر قانونی طور پر تیار اور تقسیم کی جا رہی تھیں، جبکہ دونوں ادارے کسی بھی معتبر ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنس کے حامل نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے، طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے: خواجہ آصف
سیرپ Duphalac کی حقیقت
ڈریپ نے ایک اور تشویشناک انکشاف میں بتایا کہ معدے کے امراض کے لیے استعمال ہونے والا مشہور سیرپ Duphalac Syrup (بیچ نمبر 251986 ) بھی جعلی پایا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس جعلی پروڈکٹ پر ایبٹ فارما کینیڈا کا پتہ درج ہے، تاہم متعلقہ کمپنی نے اس بیچ سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس کا اعلان
روفلت ملنے کے خطرات
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات نہ صرف مریضوں کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ علاج کے عمل کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس طرح کی ادویات کے استعمال سے بیماری بگڑنے، غیر متوقع مضر اثرات اور حتیٰ کہ جان لیوا نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
کارروائی کی ہدایات
ڈریپ نے ملک بھر میں اپنے انفورسمنٹ یونٹس کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ متعلقہ سپلائرز کا سراغ لگائیں، مارکیٹ سے جعلی ادویات فوری طور پر واپس منگوائیں اور نشاندہی کیے گئے بیچز کو ضبط کریں۔
ساتھ ہی عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک ادویات کے استعمال سے گریز کریں اور کسی بھی غیر معمولی یا مشتبہ پروڈکٹ کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔








