کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
کینیڈا کا ویزا فری انٹری کا اعلان
اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا نے 13 ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تارا محمودکس معروف سیاستدان کی بیٹی،اداکارہ نے راز کیوں چھپایا؟خود ہی بتا دیا
سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب
ویزہ فری سفر کی شرائط
اس فیصلے کے تحت، متعدد کیریبین اور لاطینی امریکی ممالک کے شہری اب مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں بغیر ویزا کینیڈا کا سفر کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق میں 352 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 535 سے زائد زخمی کر دیے گئے، وفاقی وزیرعطاء تارڑ
الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن کی توسیع
کینیڈا نے اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (eTA) پروگرام کی سہولت بھی مزید ممالک تک بڑھا دی ہے، جس کا مقصد قلیل مدتی دوروں کے لیے داخلے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب کیا رہا؟
نئے ویزا فری ممالک کی فہرست
نئے ویزا فری ممالک کی فہرست میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی پرویز خٹک ٹریفک حادثے میں زخمی
کیریبین ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری
اس اقدام کو بالخصوص کیریبین ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان میں سے پانچ ممالک اس نئی فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
داخلے کی شرائط
حکام کے مطابق، ویزا فری داخلے کی یہ سہولت ان مسافروں کے لیے ہوگی جو ہوائی سفر کے ذریعے کینیڈا آئیں اور جنہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں کبھی کینیڈین ویزا حاصل کیا ہو یا اس وقت ان کے پاس امریکا کا درست نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائی کورٹ نے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ معطل کردیا
چھ ماہ تک قیام کی اجازت
اہل افراد بغیر علیحدہ ویزا حاصل کیے کینیڈا میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک قیام کرنے کے اہل ہوں گے، الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (eTA) دراصل ایک ڈیجیٹل اجازت نامہ ہے جو ویزا فری ممالک کے شہریوں کے لیے لازمی ہوتا ہے۔
کینیڈا کی پالیسی کا مقصد
کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد سیاحت میں اضافہ، بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا اور کینیڈا کو عالمی مسافروں کے لیے مزید پرکشش بنانا ہے۔








