2021 میں دوحہ معاہدے میں طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
افغانستان کی دہشتگردی کی صورتحال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان پوری دنیا کے دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، مختلف دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے کارروائیاں کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موہن جوداڑو کا مطلب ہے مرْدوں کا ٹیلہ، کھدائی کی گئی تو علم ہوا وہ تو کتنے زندہ لوگ تھے، ان کھنڈرات کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں
دوحہ معاہدہ اور اس کے وعدے
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، 2021 میں دوحہ معاہدے میں افغان طالبان انٹرنیشنل پارٹنر امریکا کے ساتھ بیٹھے، دوحہ معاہدے میں طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کئے، کہا گیا افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔
عورتوں کے حقوق اور دوحہ معاہدے کی حقیقت
دوحہ معاہدے میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان میں خواتین کو حقوق ملیں گے، لیکن کیا 2021 کے بعد دوحہ معاہدے کے وعدوں پر عمل ہوا؟








