Inside Story of the Meeting Between Asif Zardari, Nawaz Sharif, and Fazlur Rehman Revealed

اسلام آباد میں سیاسی ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری، ن لیگ کے قائد نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلی ویژن پر آنیوالے اشتہارات اس اندازفکر کو تسکین اور تقویت پہنچاتے ہیں کہ آپ کو دوسروں کی خواہش اورمرضی کے مطابق عمل کرنا چاہیے
ملاقات کا مقصد
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ اے پی سی کے دوران ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ خصوصی طور پر آئینی ترمیم پر بات ہوئی۔ اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’اس وقت جمعیت کی مرکزی تنظیم موجود نہیں فقط میں اور غفور حیدری عہدہ رکھتے ہیں، میں تنظیم کے بغیر اکیلا فیصلہ نہیں کر سکتا‘۔
یہ بھی پڑھیں: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ترمیمی مسودہ کی تیاریاں
مولانا فضل الرحمان نے دیگر پارٹی قائدین کو بتایا کہ ان کی جماعت نے 80 فیصد مسودہ تیار کرلیا اور اسے جلد مذاکراتی ٹیم کے حوالے کردیں گے۔
سابق صدر اور نواز شریف کی یقین دہانی
علاوہ ازیں آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کو ترجیح دی جائے گی اور دونوں پارٹی کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ جے یو آئی کی ٹیم سے مشاورت کرے گی۔