شام میں ۲۵۰۰ دہشتگرد افغانستان منتقل ہوئے، افغانستان بارڈر بند کرنے سے دہشتگردی میں نمایاں کمی آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کا منہ کالا کیا گیا،بھارت کو سبق سکھانا ضروری تھا،دہشتگردوں کو بھارت سے مالی معاونت اور سرپرستی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دیاہے؟ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب
دہشتگردوں کی افغانستان منتقلی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ حال ہی میں شام میں ایک عمل داری آرڈر لایا گیا، شام میں 2ہزار500دہشتگرد افغانستان منتقل ہوئے،شام سے افغانستان منتقل ہونے والے دہشتگردوں میں کوئی پاکستانی نہیں۔
افغان بارڈر کی بندش اور دہشتگردی میں کمی
افغان بارڈر بند کرنے سے دہشتگردی میں نمایاں کمی آئی،افغانستان نے ٹی ٹی پی کو اپنے طرز عمل کے مطابق منظم کیا، ان کاکہناتھا کہ فیک بیانیہ بنایا جاتا ہے کہ امریکا کو افغانستان سے بھگا دیا، افغانستان خود کو اسلام کا علمبردار بنا کر پیش کرتا ہے۔








