اس سال پاکستانی قوم کو ملی ہوئی کلیئرٹی وہ اس سے پہلے نہیں تھی،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جو کلیئرٹی اس سال پاکستانی قوم کو ملی ہے وہ اس سے پہلے نہیں تھی، فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان پر قیادت اور عوام کلیئر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معمولی جرائم میں قید نوجوان اور بوڑھے قیدی، حکومت کی رعایت کے انتظار میں، صاحب کے خطاب سے مایوسی
پریس کانفرنس میں اہم نکات
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر پشاور درجنوں جگہوں پر جا چکے ہیں اور روز جاتے ہیں، کیونکہ ہمارے اور عوام کے درمیان کچھ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کی ٹرولنگ کرنے والوں کیخلاف حکومت نے انکوائری کا حکم دیا ہے:اعظم نذیر تارڑ
فلڈ ریلیف کی سرگرمیاں
فلڈ ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں اور سڑکیں کلیئر کی جارہی ہیں۔ جو کلیئرٹی اس سال پاکستانی قوم کو ملی ہے وہ اس سے پہلے نہیں تھی، فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان پر قیادت اور عوام کلیئر ہیں۔
دہشتگردی کے خاتمے کے اقدامات
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔








