لاہور ہائیکورٹ کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سیاسی جماعتوں کو عدالتی نوٹس دئیے جائیں

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر تمام سیاسی جماعتوں سے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ
سماعت کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت کی ہدایات
عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں سے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالتی حکم کی تعمیل کراکے عدالت کو مطلع کرے، اور الیکشن کمیشن کو بھی جواب داخل کرنے کی ہدایتی کردی۔