پولیس لائن مسجد پشاور میں فیلڈمارشل کا خطاب: یہ اللہ کا حکم ہے، خوارج کو مار دو، ڈی جی آئی ایس پی آر
خودکش حملے کی اطلاع
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پولیس لائن مسجد پشاور میں خودکش حملہ ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل کا بیان
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل نے خطاب میں کہا کہ خوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اللہ کا حکم ہے، خوارج جہاں ملیں ان کو مار دو۔








