پیپلزپارٹی اورن لیگ سمیت دیگر جماعتوں پر دہشتگردوں نے حملے کئے،فتنہ الخوارج نے کبھی پی ٹی آئی پر حملہ کیوں نہیں کیا؟ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی میں پریس کانفرنس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی، جے یو آئی، پیپلزپارٹی، ن لیگ پر دہشتگردوں نے حملے کئے، فتنہ الخوارج نے کبھی پی ٹی آئی پر حملہ کیوں نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بلٹ ٹرین اور ایئر لائن چلانے کا اعلان کردیا، 4 طیارے لیز پر لیں گے: عظمی بخاری
نئی تشویشات
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ خود کہہ رہے ہیں ہم فتنہ الخوارج کے منظور نظر بننا چاہتے ہیں، آپ کابل سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں سکیورٹی دو۔
فوجی کارروائیاں اور ان کے اثرات
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ کہتے ہیں ملٹری آپریشن نہیں کرنا، دہشتگردوں کے پیروں میں بیٹھ جائیں؟ فوجی آپریشن نہیں کرنا تو کیا دہشتگردوں کی بیعت کرلیں؟








