نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد میں سردی کا الرٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گٹر میں گرا 3 سالہ بچہ 12 گھنٹے بعد بھی نہ مل سکا، شہری مشتعل، سڑک بلاک
متاثرہ علاقے
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
سردی کی شدت میں اضافہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق این ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے دنوں میں کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کو نہیں سوچتا، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں: محمد رضوان
صحت اور فصلوں پر اثرات
شدید سردی سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، شہریوں سے احتیاط برتنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، لہذا کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانا چاہیے۔
سفر میں احتیاط
ممکنہ شدید دھند کے باعث میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








